۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ حیدری

حوزہ/ بلتستان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسن حیدری کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ دنوں قم المقدسہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسن حیدری کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ دنوں قم المقدسہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

بلتستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین شیخ محمد حسن حیدری انتقال کر گئے

مرحوم و مغفور شیخ محمد حسن حیدری کا بلتستان کے حوزه علمیه قم میں زیر تعلیم ممتاز علماء میں شمار ہوتا تھا اور آپ عرصہ دراز سے علیل تھے تاہم گزشتہ دنوں قم میں ہی انتقال کر گئے۔

حجت الاسلام شیخ محمد حسن حیدری المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔

مرحوم و مغفور کی تشییع جنازہ میں سینکڑوں علماء اور طلاب نے شرکت کی اور حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد، ان کے جسدِ خاکی کو قم المقدسہ کے معروف قبرستان بہشتِ معصومہ میں سپردِ خاک کر دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .